نبوت و رسالت

اسلامی انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 04:27، 5 فروری 2020ء از Abualsarmad (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

نبوت و رسالت

  • اﷲتعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے بہت سے پیغمبروں کو دنیا میں بھیجا۔ یہ سب پیغمبر تمام گناہوں سے پاک ہیں ۔[1]
  • اﷲتعالیٰ کے بہت ہی نیک بندے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے سب پیغمبروں کا یہی کام ہے کہ وہ اﷲتعالیٰ کے پیغام اور اس کے احکام کو بندوں تک پہنچاتے ہیں۔[2]

معجزات[ترمیم]

اﷲتعالیٰ نے ان پیغمبروں کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے ان کے ہاتھوں پر ایسی ایسی حیرت اور تعجب میں ڈالنے والی چیزیں ظاہر فرمائیں جو بہت ہی مشکل اور عادت کے خلاف ہیں جو دوسرے لوگ نہیں کرسکتے۔ ان چیزوں کو معجزہ کہتے ہیں۔[3]

  • جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا کہ وہ اژدہا بن کر فرعون کے سامنے جادوگروں کے سانپوں کو نگل گیا۔[4]اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مردوں کو زندہ کرنا۔[5])
  • ہمارے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا چاند کو دو ٹکڑے کردینا۔[6]ڈوبے ہوئے سورج کو واپس لوٹادینا۔[7]کنکریوں سے اپنا کلمہ پڑھوالینا۔[8]انگلیوں سے پانی کا چشمہ جاری کردینا۔[9]یہ سب معجزات ہیں۔
  • ان پیغمبروں کو نبی کہتے ہیں۔ اور ان نبیوں میں سے جو خداوند تعالیٰ کی طرف سے کوئی نئی آسمانی کتاب اور نئی شریعت لے کر آئے وہ رسول کہلاتے ہیں۔[10]
  • نبی سب مرد تھے' نہ کوئی جن نبی ہوا' نہ کوئی عورت۔[11]
  • نبی سب انسانوں سے زیادہ عقلمند ہوتے ہیں اور بے عیب بھی۔[12]

پہلے اور آخری نبی[ترمیم]

  • سب سے پہلے پیغمبر حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور سب سے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہیں۔[13]
  • اور باقی تمام نبی و رسول ان دونوں کے درمیان ہوئے۔ ان پیغمبروں میں سے جو بہت مشہور ہیں۔ اور قرآن مجید اور احادیث میں جن کا باربار ذکر آیا ہے۔ وہ یہ ہیں:۔
  • (۱)حضرت نوح علیہ السلام[14]
  • (۲)حضرت ابراہیم علیہ السلام[15]
  • (۳)حضرت اسمٰعیل علیہ السلام[16]
  • (۴)حضرت اسحاق علیہ السلام[17]
  • (۵)حضرت یعقوب علیہ السلام[18]
  • (۶)حضرت یوسف علیہ السلام[19]
  • (۷)حضرت داؤد علیہ السلام[20]
  • (۸)حضرت سلیمان علیہ السلام[21]
  • (۹)حضرت ایوب علیہ السلام[22])
  • (۱۰)حضرت موسیٰ علیہ السلام[23]
  • (۱۱)حضرت ہارون علیہ السلام[24]
  • (۱۲)حضرت زکریا علیہ السلام[25]
  • (۱۳)حضرت یحیی علیہ السلام[26]
  • (۱۴)حضرت عیسیٰ علیہ السلام[27]
  • (۱۵)حضرت الیاس علیہ السلام[28]
  • (۱۶)حضرت الیسع علیہ السلام[29]
  • (۱۷)حضرت یونس علیہ السلام[30]
  • (۱۸)حضرت لوط علیہ السلام[31]
  • (۱۹)حضرت ادریس علیہ السلام[32]
  • (۲۰)حضرت صالح علیہ السلام[33]
  • (۲۱)حضرت ہود علیہ السلام[34]
  • (۲۲)حضرت شعیب علیہ السلام [35]
  • (۲۳)حضرت محمد رسول اﷲ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم[36]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. المسامرۃ بشرح المسایرۃ ، الکلام علی العصمۃ ، ص۲۲۷
  2. شرح العقائد النسفیۃ،کتاب مبحث النبوات،ص۱۴۰
  3. شرح العقائد النسفیۃ ، والنوع الثانی خبر الرسول المؤید بالمعجزۃ ، ص۱۷، مبحث النبواۃ ، ص۱۳۵
  4. روح البیان،طٰہٰ:۷۰،ج۵،ص۴۰۵
  5. اٰل عمران:۴۹
  6. المواہب اللدنیۃ المقصد الرابع فی المعجزات ،الفصل الاول فی معجزاتہ صلی اللہ علیہ وسلم ،ج۲،ص۵۲۳
  7. المواہب اللدنیۃ المقصد الرابع فی المعجزاتہ صلی اللہ علیہ وسلم ،ج۲،ص۵۲۸۔۵۲۹
  8. الخصائص الکبری،با ب التسبیح الحصی والطعام،ج۲،ص۱۲۵
  9. صحیح البخاری، کتاب المناقب ، باب علامات النبوۃ فی الاسلام ،رقم ۳۵۷۶،ج۲،ص۴۹۳
  10. النبراس، تعریف الرسول صلی اللہ علیہ وسلم ،ص۵۴/ المسامرۃ بشرح المسایرۃ ، الکلام علی العصمۃ ، ص۲۳۱
  11. النحل:۴۳/ تفسیر بیضاوی مع حاشیۃ محی الدین شیخ زادہ ، ج۵،ص۲۷۴
  12. المسامرۃبشرح المسایرہ،شروط النبوۃ،ص۲۲۶
  13. شرح العقائد النسفیۃ ، اول الانبیاء آدم علیہ السلام واخرھم محمد علیہ السلام ،ص۱۳۶
  14. الانبیآء : ۷۶
  15. الانبیاء:۶۹
  16. الانبیاء:۸۵
  17. الانبیاء:۷۲
  18. الانبیاء:۷۲
  19. یوسف:۴
  20. الانبیاء:۷۹
  21. الانبیاء:۸۱
  22. الانبیاء:۸۳
  23. الانبیاء:۴۸
  24. الانبیاء:۴۸
  25. الانعام:۸۵
  26. الانعام:۸۵
  27. الانعام:۸۵
  28. الانعام:۸۵
  29. الانعام:۸۶
  30. الانعام:۸۶
  31. الانعام:۸۶
  32. الانبیآء :۸۵
  33. النمل:۴۵
  34. الشعرآء: ۱۲۴
  35. ھود:۸۴
  36. اٰل عمران:۱۴۴