اجتہاد
نظرثانی بتاریخ 18:02، 6 فروری 2020ء از Abualsarmad (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
اجتہادفقیہ کا حکم شرعی کو جاننے کے لیے اپنی قوت و صلاحیت کے مطابق کوشش کرنا۔ شریعت اسلامیہ کی ایک اہم اصطلاح اجتہادہے۔ مخصوص شرائط کے ساتھ فقہی منابع میں سے عملی احکام اور وظائف کا استنباط کرنا اجتہاد کہلاتا ہے۔ انسان میں ایسی صلاحیت کا پایا جانا جس کے ذریعے وہ اسلامی احکام کو اس کے مخصوص منابع اور مآخذوں سے اخذ کر سکے اس صلاحیت اور قابلیت کو اجتہاد کہا جا تا ہے۔ جس شخص میں یہ صلاحیت پائی جائے اسے مجتہد کہا جاتا ہے۔ اکثر علما کے نزدیک فقہی منابع،کتاب، سنت، اجماع اور عقل، قیاساور استحسان ہے۔