زینب بنت خزیمہ

اسلامی انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ام المومنین سیدہ زینب بیت خزیمہ رضی اللہ عنہا

سلسلہ نسب

زینب بنت خزیمہ بن حارث بن عبداللہ بن عمرو بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصعہ۔ [1]

آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہافقرا و مساکین پر نہایت ہی مہربان تھیں۔ انہیں کھانا کھلاتیں اور ان پر بڑی شفقت فرماتی تھیں۔ لہٰذا زمانہ جاہلیت میں بھی ام المساکین کے لقب سے مشہور تھیں۔آپ کا پہلا نکاح حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوا جو نہایت بہادری سے لڑتے ہوئے غزوۂ احد میں شہید ہوئے۔ ہجرت کے تیسرے سال حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاازواج مطہرات میں شامل ہوئیں۔لیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت میں بہت کم حیات رہیں۔ اور رحمت عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں وصال فرمایا۔

وصال:

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے تین ماہ یا چھ ماہ یا آٹھ ماہ سرکار ابدقرار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت اقدس میں رہ کر ماہ ربیع الاخر ۴ھ؁ میں اس دارِ فانی سے کوچ کیا۔ اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ [2]


حوالہ جات

  1. الطبقات الکبریٰ لابن سعد،ذکر ازواج رسول اللہ،ج۸،ص۹۱
  2. مدارج النبوت،قسم پنجم،باب دوم،درذکر ازواج مطہرات وی،ج۲،ص۴۷۴